سعودی عرب نے پاکستان کاایک لاکھ 89ہزارکاپراناحج کوٹہ بحال کردیا

وفاقی کابینہ نےحج پالیسی2017ءکی منظوری دیدی،سرکاری اسکیم کےتحت درخواستیں 17تا26اپریل سےوصول کی جائینگی،کسی بھی شخص کومفت حج نہیں کروایاجائےگا۔وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 12 اپریل 2017 16:38

سعودی عرب نے پاکستان کاایک لاکھ 89ہزارکاپراناحج کوٹہ بحال کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل2017ء) : وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2017ء کی منظوری دے دی ہے،پاکستان کاایک لاکھ 89ہزارکاحج پراناکوٹہ بحال ہوچکا،جس میں  60 فیصد سرکاری اور  40 فیصد پرائیویٹ کوٹہ مختص ہوگا،سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 17تا26اپریل سے وصول کی جائینگی، کسی بھی شخص کومفت حج نہیں کروایاجائے گا۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرحجاج کرام کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

2016میں دولاکھ سے زائدسرکاری حج درخواستیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ حج کے خواہشمندافراداپنی درخواستیں شیڈول بینکوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔حج کے بعد واپس آنیوالے ہرحاجی کو5لیٹرآب زم زم فراہم کیاجائیگا، حاجیوں کوتین وقت کاکھانا بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ رواں سال بھی حاجیوں کیلئے چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کابندوبست کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  50 فیصد حاجی براہ راست مدینہ منورہ جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج پرجانیوالوں پر 7 سال جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانیوالوں پر 5 سال کی پابندی ہوگی۔