ڈپٹی کمشنر بٹگرام اسد ہارون کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے علاج معالجہ سے متعلق دریافت کیا

بدھ 12 اپریل 2017 14:23

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ کوزہ بانڈہ میں فری میڈیکل کیمپ کے دورہ پر بھی گئے اور بٹگرام بازار کے حالات دیکھنے کے بعد ٹی ایم او کو سبزی منڈی تین دن کے اندر شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں داخل مریضوں سے ملے اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ہسپتال کے صفائی کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے او پی ڈی کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے ہسپتال عملہ کے رویہ سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کوزہ بانڈہ میں قائم فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر وہاں پر علاج معالجہ کے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازان انہوں نے ٹی ایم او ساجد خان کے ساتھ بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :