آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے، موڈیز

بدھ 12 اپریل 2017 11:58

آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے‘ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اصلاحات کا عمل بہتر ہوا‘ سی پیک سے آئندہ دو سال ممیں معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی‘ پاکستان میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی ہے‘ محصولات میں اضافے سے مالیاتی خسارہ کم ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کے نمائندے نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اصلاحات کا عمل بہتر ہوا۔ سی پیک سے آئندہ دو سال میں معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی۔ موڈیز نے کہا کہ پاکستان میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی ہے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے محصولات میں اضافے سے مالیاتی خسارہ کم ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :