امریکا میں گدھے کو تھپڑمارنے پر 18 سالہ نوجوان کو مقدمہ کا سامنا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 12 اپریل 2017 11:45

امریکا میں گدھے کو تھپڑمارنے پر 18 سالہ نوجوان کو مقدمہ کا سامنا
شکاگو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12اپریل۔2017ء) امریکا میں گدھے کو تھپڑمارنے پر 18 سالہ نوجوان کو مقدمہ کا سامنا ہے۔ ملزم پر ریاست الینوئز میں ایک فارم ہاوس میں موجود گدھے کو تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد کیس ہے۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم لوکس ڈیٹرچ کو حراست میں لیا ہے اور ایک گدھے پر تشدد کے الزام میں اس سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔

لڑکے پرالزام ہے کہ اس نے ایک گدھے کو تھپڑ رسید کردیا تھا جوکہ حیوانات پر تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق ملزم نے گدھے کو تھپڑ مارنے کے منظر پرمبنی ایک فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کرکے خود ہی اپنی گرفتاری کا موقع فراہم کیا۔ اس فوٹیج کے منظر عام پرآنے کے بعد حیوانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والےافراد کو مشتعل کردیا اور انہوں نے ملزم کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گدھے کو تھپڑ رسید کرنے کا یہ واقعہ ریاست کے کلنسیفل شہر کے ایک فارس ہاو¿س میں اس وقت پیش آیا جب اس کے دوست اس کی سالگرہ منا رہے تھے۔ اس دوران اس نے ایک 13 سالہ گدھے کو اس کے منہ کے ایک طرف تھپڑ جڑ دیا تھا۔ پولیس نے گدھے کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ڈیڑچ کو حراست میں لیا تاہم بعد ازاں پانچ ہزار ڈالر ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ چند روز میں اس کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :