ڈاکٹر عاصم حسین نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے اور علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 12 اپریل 2017 11:27

ڈاکٹر عاصم حسین نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے اور علاج کے لیے بیرون ملک ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12اپریل۔2017ء) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کے جناب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور کمر میں شدید تکلیف ہے ،میڈیکل بورڈ نے بھی بیرون ملک علاج کی تجویز دی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ لندن میں ڈاکٹروں سے 20 اپریل کا اپائنٹمنٹ ملاہےبروقت علاج نہ ہوا تو طبیعت مزید بگڑ سکتی ہے۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 24نومبر 2015کو ای سی ایل میں نام شامل کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نام خارج کیاجائے۔درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ ، محکمہ داخلہ سندھ ، نیب اور آ ئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔