کراچی میں تیز رفتار ٹرالر کی گاڑی کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 12 اپریل 2017 11:27

کراچی میں تیز رفتار ٹرالر کی گاڑی کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12اپریل۔2017ء) کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹرالر کی گاڑی کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹرالر نے موڑ کاٹتے ہوئے سوزوکی پک اپ، ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو روندھ ڈالا جس کے نتیجے میں سوزوکی پک اپ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ دیگر گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

حادثے میں سوزوکی پک اپ میں سوار 65 سالہ نسیم اختر، 35 سالہ فرزانہ شفیق، 12 سالہ مناب، 6 سالہ آمنہ اور گاڑی کا ڈرائیور شامل ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد ایک ہی روز قبل لاہور سے کراچی آئے تھے اورعبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دینے کے بعد بلدیہ سعیدآباد میں واقع گھر واپس جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ کلینر کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈمپر اور کار کو تحویل میں لے لیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے طور پر زخمی افراد کا بیان قلم بند کر لیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اندھیرے اور ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


متعلقہ عنوان :