جانوروں کے قومی دن کے موقع پر ٹوبی نامی کتے نے کم وقت میں 100 غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 اپریل 2017 23:42

جانوروں کے قومی دن کے موقع پر ٹوبی نامی کتے نے کم وقت میں 100 غبارے پھاڑنے ..
جانوروں کے قومی دن کی تقریبات کے دوران گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے  کسی کتے کا کم سے کم وقت میں 100 غبارے پھاڑنے کے نئے  عالمی ریکارڈ ہولڈر کا اعلان کیا ہے۔
ٹوبی نامی کتے نے یہ ریکارڈ اپنی 9 ویں سالگرہ   پر وائی ایم سی اے،  کیلگری، کینیڈا میں بنایا۔ٹوبی کی مالک کرسٹی سپرنگز کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کا کتا دونوں ایک ساتھ کمیونٹی کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کرسٹی کا کہنا ہے کہ غبارے پھاڑنا ٹوبی کے بہت سے کمالات میں سے ایک ہے۔
کرسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے فیس بک پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں امریکی شخص کا کتا غبارے پھاڑ رہا ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو 84 ملین بار دیکھی گئی تھی۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر اسے بھی لگا کہ ٹوبی بھی یہ کر سکتاہے۔ ٹوبی سے پہلے 100 غباروں کو پھاڑنے کا ریکارڈ 39.08 سیکنڈ تھا جبکہ ٹوبی نے نیا ریکارڈ 36.53 سیکنڈ میں بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :