پی سی بی چیئرمین نے کاردار کپ کے سلسلہ میں ایچی سن کالج کی گرائونڈ میںہونے والا میچ دیکھا

منگل 11 اپریل 2017 23:45

پی سی بی چیئرمین نے کاردار کپ کے سلسلہ میں ایچی سن کالج کی گرائونڈ میںہونے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کاردار کپ کے سلسلہ میں ایچی سن کالج اور جی ایچ ایس مسلم ماڈل سکلو کے مابین ایچی سن کالج کی گرائونڈ میں ہونے والا میچ دیکھا ۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل مائکل تھامسن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

شہر یار نے اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارد ار کپ کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے اور اس کے انعقاد سے تعلیم یافتہ کرکٹرز سامنے آئیں گے ۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ گراس روٹ سطح پر سرگرمیوں سے قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ حاصل ہوگا۔ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے مزید مواقع فراہم کریں گے۔