Live Updates

آصف زرداری چوری اور اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں،مولابخش چانڈیوبجلی چوری کریں گے تو ان کے گھر میں گھس کر کنکشن کاٹ دوں گا،عمران خان کو پاگل پن کا دورہ پڑتا ہے،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 11 اپریل 2017 23:45

آصف زرداری چوری اور اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں،مولابخش چانڈیوبجلی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری چوری اور اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں،مولابخش چانڈیوبجلی چوری کریں گے تو ان کے گھر میں گھس کر کنکشن کاٹ دوں گا،اپنے لوگوں سے کہیںبجلی کا بل دیں اور چوری نہ کریں،عمران خان کو پاگل پن کا دورہ پڑتا ہے،لاہور میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں نہ صرف بجلی کی پیداوار پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کو بھی نظر انداز کیا گیا ،ترسیلی نظام کمزور ہونے کے باعث اپریل ،مئی اورجون میں 4000 ٹرانسفارمر جلے،مئی میں راوی روڈ پر نئے ٹرانسفارمر لگائیں گے، 65 گرڈ اسٹیشن اپ گریڈ کئے جس سے بجلی کی ترسیل کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پچھلی حکومتوں کے گند پر قابو پا لیاہے جس سے نظام میں بہتری آرہی ہے ،13ارب سے سسٹم اپ گریڈ کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ طلب 16000 میگا واٹ ہے۔ بجلی کے متعدد منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں،بھکھی پاور پلانٹ سے 596 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو گئی ہے،دسمبر میں 1200 میگاواٹ بجلی ملے گی،جون تک بلوکی پاور پلانٹ سے بجلی پیداوار شروع ہو جائے گی،اگلے ماہ چشمہ پلانٹ 350 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہروں میں 4اور دیہاتوں میں6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔لیسکو میں50فیڈرز پر 50فیصد لائن لاسزہیں اوروہاں10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ مولا بخش چانڈ یو کو دورہ پڑتا ہے اور وہ بولنا شروع کر دیتے ہیں،اگر بجلی چوری کریں گے تو گھر میں گھس کر کنکشن کاٹ دوں گا،واویلا کرنے کی بجائے اپنے لوگوں سے کہیںکہ بجلی کا بل دیں اور چوری نہ کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لوڈ شیڈنگ آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے ، مارچ 2018 تک ما سوائے لائن لاسز اور بجلی چوری والے علاقوں کے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ،فیسکو کا کوئی علاقہ نو گو ایریا نہیں ،کبھی وہاں چوری ہوتی تھی لیکن اب ایسا نہیں،فیسکو میں ایک لاکھ چوبیس ہزارخراب میٹر تبدیل کرنے ہیں۔ لیسکو کے خراب میٹرز اسی ماہ تبدیل کر دئیے جائیں گے،کسی صارف کو ڈیٹکشن بل نہیں بھجوایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو بھی پاگل پن کا دورہ پڑتا ہے،عمران خان جیسے ماحول میں رہتے ہیں ان کی سوچ بھی ویسی ہی ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چوری اور اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کس منہ سے ہم پر کمیشن کھانے کا الزام لگا رہی ہے،زرداری صاحب کے منہ سے کمیشن کا نام اچھا نہیں لگتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات