سی ایس ایس کے پرچے لیک کرنے کا معاملہ ،ملزم گرفتار

منگل 11 اپریل 2017 23:38

سی ایس ایس کے پرچے لیک کرنے کا معاملہ ،ملزم گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء)نسی ایس ایس کے جعلی پرچے فیس بک پر لیک کرنے والا ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی محمد عارف خان نے سعدیہ کوثر کے نام سے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنایا ملزم پیپر کے بعد کچھ سوالات فیس بک پر ایڈٹ کر کے سوال ڈالتا تھا۔ملزم نے ایف پی ایس سی کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی۔ملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کر لیا گیا ہے ۔ایف پی ایس سی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ۔