سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی ٹی کی تقرری کا معاملہ

تحریک انصاف نے توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا

منگل 11 اپریل 2017 23:38

سرکاری ٹی وی کے  ایم ڈی ٹی کی تقرری کا معاملہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی ٹی کی تقرری کا معاملہ پارلیمان میں لے گئی ہے اس ضمن میں باضابطہ طور پر توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادیا گیاہے ۔نوٹس رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عطاء الحق قاسمی کی جانب سے خود کو سرکاری ٹی وی کا ایم ڈی مقرر کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

درباری نواز شریف کی کرپٹ ذہنیت کا پورا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔قابلیت کی دھجیاں اڑاکر باقاعدہ اقربا پروری کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔سرکاری ٹی وی خدمت گزاروں کی روزی روٹی کا وسیلہ نہیں قوم کا اثاثہ ہے۔مراد سعید نے کہا کہ دیگر اداروں کیطرح سرکاری ٹی وی میں خدمت گزار بھرتی کرکے بطور ادارہ اسے تباہ کیا جارہاہے۔معاملے کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اس اہم معاملے کو پارلیمان میں اٹھایا ہے۔چاہیں گے حکومت ایوان میں بتائے کہ اس قسم کے فیصلوں کے ذریعے قوم سے کیسا انتقام لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :