پاکستان اور بیلا روس کے مابین پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،رضا ربانی

پارلیمانی تعاون دو طرفہ تعلقات کو مزید بلندی پر لے جانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،چئیر مین سینٹ کی بیلا روس کے وفد سے ملاقات

منگل 11 اپریل 2017 23:38

پاکستان اور بیلا روس کے مابین پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے پاکستان اور بیلا روس کے مابین پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی تعاون دو طرفہ تعلقات کو مزید بلندی پر لے جانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ میاں رضاربانی نے ان خیالات کا اظہا ربیلا روس کے وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوان کیا۔

نبیلا روس کے وفد کی قیادت بیلا روس کے ایوان نمائندگان کی قومی اسمبلی کے سربراہ ولاد میرا ندز یچنک کر رہے ہیں۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے مابین دو طرفہ تعاون عوامی سطح پر روابط کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ، انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں میں پارلیمانی تعاون پچھلے چند سالوں میں بہتر انداز میں بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

اور دونوں ملکوں کے ایوان ہائے بالا کے مابین پارلیمانی سطح پر فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سطح پر بھی دونوں ملکوں میں تعاون تسلی بخش ہے۔میاں رضاربانی نے تعلیم ، صحت اور دیگر دوسرے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل بہتر انداز میں نکالا جا سکتا ہے۔

نبیلا روس کے وفد نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں یاد گار جمہوریت پر بھی حاضری دی اور جمہوریت کے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا اور یاد گار جمہوریت پر پھول چڑھائے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گلی دستور کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی اور جمہوری تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔نملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق ، سینیٹرز نجمہ حمید، سجاد حسین طوری، سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل،طاہر حسین مشہدی، محسن خان لغاری، میر حاصل خان نزنجو،محمد اعظم خان سواتی،مشاہد حسین سید، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ، سید مظفر حسین شاہ،ہدایت اللہ ، محمد طلحہ محمود، تاج حیدر، داؤد خان اچکزئی اور بیرسٹرسیف علی خان اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :