کراچی، انٹیلی جینس پولیس آفیسر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی مبینہ فائرنگ کے واقعہ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا نوٹس

ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طلب

منگل 11 اپریل 2017 23:38

کراچی، انٹیلی جینس پولیس آفیسر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی مبینہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں انٹیلی جینس پولیس آفیسر فرید پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی مبینہ فائرنگ اور زخمی ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر دستیاب شواہد کی فارنزک تحقیقات کے مجموعی اقدامات کے تحت ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس آفیسر کو طبی سہولیات کی فراہمی کے مجموعی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔#

متعلقہ عنوان :