سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد‘سیدعبدالقادرگیلانی کے ہاں بیٹے کی ولادت

گیلانی خاندان میں خوشی کا سماں ،بچے کانام سید محمدغوث گیلانی رکھا گیا ہے ،قریبی ذرائع

منگل 11 اپریل 2017 23:34

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد‘سیدعبدالقادرگیلانی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمدہوئی ہے ،سابق وزیراعظم کے صاحبزادے سیدعبدالقادرگیلانی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے،جس پر پیپلزپارٹی کے قائدین ،رہنمائوں اور کارکنوں نے سیدعبدالقادرگیلانی کو مبارکباد دی ہے ،قریبی ذرائع کے مطابق بچے کا نام سید محمدغوث گیلانی رکھا گیا ہے ،ننھے سید محمدغوث گیلانی کی آمد پر گیلانی خاندان میں خوشی کا سماں ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طرف سے بھی سیدعبدالقادرگیلانی کے صاحبزادے کی ولادت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔