پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے معاملے پر کیس تیار کرلیا ، سفارتی محاذ پر معاملے سے نمٹنے کی حکمت عملی طے

قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر کوئی آنچ نہ آنے دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ذرائع دفترخارجہ

منگل 11 اپریل 2017 23:31

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے معاملے پر کیس تیار کرلیا ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے معاملے پر کیس تیار کرلیا ، سفارتی محاذ پر معاملے سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کر لی گئی ، قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر کوئی آنچ نہ آنے دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ منگل کو نجی ٹی وی نے دفتر خارجہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر دفتر خارجہ میں دوسرے روز بھی اہم اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کلبھوشن کے معاملے پر سفارتی محاذ پر معاملے سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے سفارتی محاذ کے لئے کیس تیار کر لیا ہے ۔ پاکستان کے پاس کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔ کلبھوشن کو پھانسی کی سزا پاکستانی قوانین کے مطابق دی گئی ۔ عالمی برادری کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں سے آگاہ کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :