پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند تری سطح تک پہنچ گیا

مارچ2017میں پاکستان کا تجارتی خسارہ3 کھرب 36ارب روپے ،مالی سال 2016-17 کی تین سہ ماہیوں کا مجموعی تجارتی خسارہ 24کھرب48ارب روپے سے زائدرہا،ادارہ شماریات

منگل 11 اپریل 2017 23:31

پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند تری سطح تک پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند تری سطح تک پہنچ گیا،مارچ2017میں پاکستان کا تجارتی خسارہ3 کھرب 36ارب روپے سے زائد رہا۔مالی سال 2016-17 (جولائی تا مارچ) تک پاکستان کا تجارتی خسارہ 23385ملین ڈالر(24کھرب48ارب روپے سے زائد) تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ مارچ میں پاکستان نے دنیا بھر میں ایک کھرب 88ارب60کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء برآمدکیں جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان نے گذشتہ ماہ مارچ میں دنیا بھر سے پانچ کھرب24ارب اور 66کروڑ روپے مالیت کی اشیاء درآمد کیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ تین کھرب 36ارب6 کروڑ روپے سے زائد رہا۔واضح رہے کہ فروری 2017 میں پاکستان کی برآمدات 1638ملین ڈالر تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2016-17 جولائی تا مارچ تک پاکستان نے برآمدات 15119 ملین ڈالر رہیں جبکہ مذکورہ عرصے کے دوران پاکستان کی درآمدات 38504 ملین ڈالر رہیں۔مالی سال 2016-17 جولائی تا مارچ تک پاکستان کا تجارتی خسارہ 23385ملین ڈالر رہا۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :