دو خطرناک دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی منگل 11 اپریل 2017 21:30

دو خطرناک دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی: آئی ایس پی ..
ساہیوال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اپریل2017ء) دو خطرناک دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دو خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محمد شاہد عمر اور فضل حق کو دہشت گردی کے جرم میں ساہیوال میں پھانسی دی گئی۔ دونوں دہشت گردوں پر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ دونوں دہشت گرد پولیو ٹیموں پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے ان کے ہاتھ کاٹنے کے گھناونے جرائم میں ملوث تھے۔ دونوں دہشت گردوں نے ٹرائل کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔