کے ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹرجمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت

انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے آفاق احمد کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت چار مئی تک ملتوی کردی

منگل 11 اپریل 2017 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرجمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد پیش ہوئے تاہم انکے وکیل پیش نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے مہاجر موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے وکیل کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہائی کورٹ کا غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ پر فیصلہ نہیں آجاتا تب تک کیس آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرارکھی ہے۔یاد رہے کہ آفاق احمد پر 2002 میں واٹر بورڈ کے افسر اور موجودہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جمعیل بلوچ کو اغواکرنے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :