تمام شہری ریاست کی نظر میں برابرہونے چاہئے، شیری رحمان

منگل 11 اپریل 2017 21:31

تمام شہری ریاست کی نظر میں برابرہونے چاہئے، شیری رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ با معنی جمہوریت کے لئے شہریوں کو اسے آئینی استحقاق کے طور پر استعمال کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے استحقاق کا بہت کم احساس ہے، آئین صرف دستاویز نہی ، اس میںہمارے سارے حقوق بیان کئے گئے ہیں ۔ جمہوری ڈھانچے کی تعمیراوپر سے نیچے نہی ، بلکہ نیچے سے اوپر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں جاری لنڈن اسکول آف اکنامکس پاکستان کی سمٹ میںبات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں شمولیت اور شراکت کے بنیادی قدر پر دھیان دینا ہوگا، پاکستان ایک یک رنگ ملک نہیں ہے یہان تمام شہریوں کو ریاست کی نظر میں برابری حاصل ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 1973 ء کے آئین کو بحال کیا اور چھوٹے صوبوں اور لوگوں میں احساس محرومی ختم کرنے کے لئے صوبوں کو تمام اختیارات منتقل کیے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے یہ پارٹی کا عزم اور منشور اور عوام کو عہد تھا۔ اس آئینی ترمیم کا مقصد صوبوں، قومی اداروں کو مضبوط کرناا ور عوامی اہمیت کے مسائل مقامی سطح پر جمہوری طریقے سے حل کر نے کو یقینی بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :