بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سردار بہادر خان یونیورسٹی انتظامیہ کی بلوچ دشمن ناروا پالیسیوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا

منگل 11 اپریل 2017 21:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سردار بہادر خان یونیورسٹی انتظامیہ کی بلوچ دشمن ناروا پالیسیوں کے خلاف آج بروز بدھ 12اپریل دن 11:30بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا بیان میں پارٹی کے تمام یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران اور پارٹی کے تمام ممبران کو ہدایت کی گئی وہ آج کے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اپنی وقت مقررہ پر بھر پور شرکت کو یقینی بناکر اپنے سیاسی جمہوری احتجاج ریکارڈ کرائے ۔