فاٹا پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا کا اجلاس

اجلاس میں فاٹا پیرا میڈیکس کے صدر زاہد اورکزئی نے شرکاء کو درپیش مسائل سے تفصیلی اگاہ کیا

منگل 11 اپریل 2017 20:56

ْاورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) فاٹا پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا ایک اجلاس زیر صدارت زاہد اورکزئی منعقد ہوا۔جس میں فاٹاکے تمام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈکس عہدیداران نے شرکت کیں۔صوبائی صدر روید اد شاہ اور جنرل سیکرٹری لقمان گل بھی موجود تھے۔اجلاس میں فاٹا پیرا میڈیکس کے صدر زاہد اورکزئی نے شرکاء کو درپیش مسائل سے تفصیلی اگاہ کیا۔

دریں اثنا ایک متفقہ قرار داد کی وساطت سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گریڈ 14تا 17کے پیرا میڈیکل سٹاف اسامیوں کی تقسیم طے شدہ فارمولے کے مطابق بنانے ،فاٹا کے مجوزہ نجکاری کے فہرست کے ہسپتالوں کے فیصلے پر نظر ثانی،فاٹا مختلف پراجیکٹاے ڈی پی وغیرہ میں دس سال سے خدمات انجام دینے ،ملازمین کو مستقل کر نے ،ڈائریکٹر فاٹا آفس میں پیرامیڈیکس اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ،خیبر ایجنسی میں گرفتار پیرامیڈک کی فوری رہائی کے مطالبات کو عملی جامہ پہنا کر فاٹا کے پیرامیڈیکل عملہ کی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عہدیداران کا کہنا تھا کہ فاٹا ملازمین دوہرے ظلم کا شکار ہو کر استحصال کا نشانہ بن رہے ہیں جو کہ پر گز برداشت نہیں اور نہ ہی ان کو فاٹا ملازمین کے مراعات حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر فاٹا میں میرامیڈیکل عملہ کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو مطالبات کے حق میں احتجاج کی راہ پر چلے پڑیں گی

متعلقہ عنوان :