چکوال ، تھانہ صدر میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا

منگل 11 اپریل 2017 17:10

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) قصبہ سدوال تھانہ صدر میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

قمر ولد فضل دین ساکن محلہ حافظ ٹائون نے پولیس کو بتایا کہ محمد اشفاق اس کے بھائی مشتاق اور اس کے والد اسحاق نے ڈنڈوں سے مسلح ہوکر اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور اس کے بیٹے نظام دین کو ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں کے وار سے ناحق مضروب کیا۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :