ناوہ گئی پولیس نے ہفتے کے اندر اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

منگل 11 اپریل 2017 16:58

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) ناوہ گئی پولیس نے ایک ہفتے کے اندر اندر اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او آفس بونیر سے جاری بیان کے مطابق کچھ دن قبل علاقہ تھانہ ناوہ گئی کے گاو،ْں آگارئی میں جہان گل ولد حبیب گل کو رات کے وقت اپنے ڈیرے میں نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائیرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے قتل کا مقدمہ تھانہ ناوہ گئی میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔جس پر پولیس نے انتہائی باریک نظر کیساتھ تفتیش شروع کر کے جہان گل سکنہ اگارئی تھانہ ناوہ گئی کے آندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتول کا بیٹا حمید الرحمن قاتل نکلا۔جن کو پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل ایک عدد پستول بر آمد کر کے ملزم نے موقع کی نشاندہی بھی کی۔قتل کا وجہ اناعت گھریلوں تنازعہ بتایا گیا ہے،۔ملزم حمید الرحمن کی نشاندہی پر شریک جرم گل نظر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔جو کہ ملزم کا پھوپی زاد بیٹا ہے۔

متعلقہ عنوان :