جامعہ نعیمیہ کی65ویں سالانہ تقریب ختم بخاری 18اپریل کو منعقدہوگی

مفتی عبدالعلیم سیالوی،پیرارشد سعید کاظمی،ڈاکٹر راغب نعیمی ودیگر علماء خطاب کریں گے

منگل 11 اپریل 2017 16:58

جامعہ نعیمیہ کی65ویں سالانہ تقریب ختم بخاری 18اپریل کو منعقدہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کی65ویں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف 18اپریل بروزمنگل جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگی جس کی صدارت شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی ، درس بخاری جامعہ انوار العلوم ملتان کے شیخ الحدیث پیر سید ارشد سعید کاظمی دیں گے جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی ’’عصرحاضر کے چیلنجز اور امام بخاری ؒ کی تعلیمات ‘‘ کے موضو ع خصوصی لیکچردیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق تقریب میں شیخ الحدیث مفتی انوار القادی،علامہ غلام نصیر الدین چشتی،مولانا امداداللہ نعیمی،مولانا محبوب احمد،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹر محمد سلیمان قادری،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدہاشم،مولانا عارف حسین،پیر سید زین العابدین شاہ،علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی،پروفیسر ظفراقبال نعیمی،پیر محمدارشد نعیمی،علامہ مشتاق نوری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مفتی ابوبکر اعوان ، مولانا شفقت علی یوسفی،ڈاکٹر حسیب قادری،مفتی انتخاب احمد نوری لاہور کے نامو رجیدمفتیان عظام،علماء کرام،مدرسین ، ہزاروں دینی طلبہ سمیت عامةالناس کی کثیر تعداد شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :