مستقبل کے معماروں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا اساتذہ اور والدین کی ذمہ اری ہے،نورنواز

منگل 11 اپریل 2017 16:54

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء)اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل ہنگو نور آواز ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بچے مستقبل کے معماراوران کو جدید علوم سے آراستہ کرنا اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ اری ہے۔اکسفورڈ ماڈل پبلک ہائی سکول میں یوم والدین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نور آواز ایڈکیٹ نے کہا کہ طلباء میں صلاحیتوں کافقدان نہیں صرف ان کی چھپی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم،تربیت سمیت اخلاقیات کی تعلیم سے آراستہ کرناسب کی ذمہ داری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد رحمان و دیگر نے کہا کہ معیاری علم کے حصول کے لئے بہترین تعلیمی ماحول یقینی بنانا ناگزیر ہے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کو پراون چڑھانا ضروری ہے۔تقریب کے آخر میں سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء میں ٹرافیاں اور ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔