محکمہ ہیلتھ قصور کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی بہتر صحت سے متعلق نیوٹریشن ہفتہ منانے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
حکومت پنجاب کی طرف سے نیو ٹریشن ویک منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کیلئے گھر گھر آگاہی فراہم کرنا ہے ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان
منگل 11 اپریل 2017 16:42
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے کہا کہ ماں اور بچے کی اچھی صحت کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے نیو ٹریشن ویک منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کیلئے گھر گھر آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ بچوں کی غذائی قلت کو دوراور ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن ویک میں ضلع بھر میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر ماں اور بچوں کی غذائی کمی کی جانچ پڑتال کرینگی اور جن بچوں میں غذائی قلت پائی گئی انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹبلائزیشن سنٹر میں ریفر کیا جائیگا ۔ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ ضلع میں نیوٹریشن ویک16اپریل تک منایا جا رہا ہے جس میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو وٹا منز مہیا کرینگی اور اس ویک کو منانے کا مقصد ماں اور بچوں کی غذائی قلت کو دور کرنا اور بہتر صحت کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم نے ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے تجاویز دیں اور کہا کہ مائیں چھ ماہ تک اپنے بچوں کوصر ف اور صرف اپنا دودھ پلائیں اور اس کے بعد بچوں کو نرم غذا دینا شروع کر دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں نیو ٹریشن ویک میں چھ ماہ سے چوبیس ماہ تک کے بچوں کو وٹا منز اور معدنیات کے ساشے ‘او آر ایس ،دست اور اسہال میں مبتلا بچوں کو زنک سیرپ دیئے جائینگے اور اس کے ساتھ ساتھ اہل جوڑوں کو مانع حمل /فیملی پلاننگ کی مصنوعات مفت فراہم کی جائینگی ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘پروگرام کوارڈنیٹر ڈاکٹر ثمرہ خرم ‘ای پی آئی انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم اور دیگر افسران میں بہترین کارکردگی پر شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.