گورنر پنجاب نے شہر خموشاں آرڈیننس پر دستخط کر دئیے

مختلف شہروں میں شہر خموشاں کے نام سے ماڈل قبرستان قائم کئے جائیں گے‘ سلمان صوفی

منگل 11 اپریل 2017 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) گورنر پنجاب نے شہر خموشاں آرڈیننس پر دستخط کر دئیے ۔سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ کے مختلف شہروں میں ماڈل قبرستان شہر خموشاں کے نام سے قائم کئے جائیں گے جہاں کفن دفن کے علاوہ عزیز واقارب کی آمدورفت کے لئے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہر خموشاں ایسا پراجیکٹ ہے جسے عوام کی سہولت اور ضرورت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔حکومت وفات پانے والے فرد کی تجہیزوتکفین کے علاوہ دیگر امور میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :