حضرت علیؓ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

منگل 11 اپریل 2017 16:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) لاہور سمیت ملک بھر میں حضرت علیؓ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر امام بارگاہوں، مساجد میں محافل اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حضرت علی علیہ السلام 13رجب کو ہجرت سے 24سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے آپ کی پیدائش سے متعلق تواریخ میں لکھا گیا ہے کہ آپ بیت اللہ کے اندر پیدا ہوئے، آپ کا شماراسلام قبول کرنے والے اولین افراد میں ہوتا ہے۔ آپ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے ۔