ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے کنٹی جینسی پلان تیار کرکے رپورٹ دی جائے،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

منگل 11 اپریل 2017 16:03

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ موسمی گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے کنٹی جینسی پلان تیار کرکے رپورٹ دی جائے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے سینٹر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں بھی ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے سینٹر قائم کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ تعلیم ، صحت، لوکل گورنمنٹ ،حیسکو، کالجز اور تمام اسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے متعلق اقدامات کو یقینی بنائیں موبائل کمیونٹی رضاکار گروپ تیار کروائے جائیں سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی مدد لی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ کو دی جائے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ موبائل ٹیمیں تشکیل دے کر انسانی صحت کی بچاؤ کی ادویات اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔