بھارتی جاسوس کلبھوشن کو100بارپھانسی دی جانی چاہیے،جاویدہاشمی

بھارتی جاسوس نے ہمارے لوگوں کے گھراجاڑے ہیں،بھارت کوایک بھی قدم اٹھانےسے قبل ہماری ہزارسالہ تاریخ کویادرکھناچاہیے۔سابق سینئروفاقی وزیرکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اپریل 2017 14:51

بھارتی جاسوس کلبھوشن کو100بارپھانسی دی جانی چاہیے،جاویدہاشمی
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اپریل2017ء) : سابق سینئروفاقی وزیرجاوید ہاشمی نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن نے لوگوں کے گھراجاڑے،ملزم کو100 بارپھانسی دی جانی چاہیے،بھارت کوایک قدم بھی اٹھانےسےپہلےہماری ہزارسالہ تاریخ کویادرکھناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کلبھوشن نےکراچی اوربلوچستان میں کئی لوگوں کےگھراُجاڑے۔ لہذا بھارتی جاسوس کو ایک بار نہیں بلکہ 100 بارپھانسی دی جانی چاہیے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت کوایک قدم بھی اٹھانے سے پہلے ہماری ہزارسالہ تاریخ کویاد رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :