پاکستان بیرون ملک سے ترسیلات زر حاصل کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک بن گیا

منگل 11 اپریل 2017 13:33

پاکستان بیرون ملک سے ترسیلات زر حاصل کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2017ء):۔ امریکی ادارہ ریسرچ تھنک ٹینک نےنئی ریسرچ کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر حاصل کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سال 2015 ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 19 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، یوں پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک بن گیا ہے جو بیرون ملک مقیم افراد سے ترسیلات زر وصول کرتا ہے ۔جب کہ سال 2015 ء میں بھارتیوں نے69 ارب ڈالربھارت بھیجے۔