امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع اسکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی منگل 11 اپریل 2017 00:01

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع اسکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2017ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع اسکول میں فائرنگ کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا میں واقع اسکول پر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آور کی جانب سے اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور کو جوابی کاروائی میں ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :