الیکشن کافیصلہ ٹاس کر کے کیا جائےگا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 اپریل 2017 23:40

الیکشن کافیصلہ ٹاس کر کے کیا جائےگا
الینوائے کے ایک گاؤں میں نئے لیڈر کے لیے ہونے والے الیکشن کا فیصلہ سکے سے ٹاس کر کے کیاجائے گا۔ الیکشن میں شریک دو امیدواروں  کو سب سے زیادہ مگر  برابر یعنی گیارہ گیارہ ووٹ ملے تھے۔

(جاری ہے)


ولیمسن کاؤنٹی کلرک امانڈا بارنس کا کہنا ہے کہ گاؤں کے صدر کا فیصلہ 20 اپریل کو سکے سے ٹاس کر کے کیا جائے گا کیونکہ منگل کو ہونے والے الیکشن میں  دونوں امیدواروں ٹامی او ڈینئل اور برائن  ریکینا  نے گیارہ گیارہ ووٹ لیے تھے۔امانڈا کا کہنا ہے کہ  ہم غیر حاضر بیلٹ کا بھی انتظار نہیں کر رہے اس لیے ووٹنگ کا نتیجہ نہیں بدل سکتا۔
دونوں امیدوار کم ووٹ پڑنے پر کافی مایوس بھی ہیں۔ 2010 کی مردم شماری کےمطابق اس گاؤں کی آبادی 225 افراد پر مشتمل ہے جبکہ الیکشن میں صرف 29 افراد نے ووٹ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :