میکسیکو میں واقع دنیا کا سب سے بڑا چولولا کا عظیم اہرام

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 اپریل 2017 23:40

میکسیکو میں واقع دنیا کا سب سے بڑا چولولا کا عظیم اہرام

دنیا کا سب سے بڑا اہرام، چولولا کا عظیم اہرام،    پوئبلا، میکسیکو  میں واقع ہے۔دور سے دیکھیں تو یہ ایک بڑی  پہاڑی کی طرح معلوم ہوتا ہے۔ اس پہاڑی پر ایک گرجا گھر بھی ہے۔ اصل میں یہ بڑی پہاڑی ہی دنیا کا سب سے بڑا اہرام ہے۔کسی کو نہیں معلوم کہ اس اہرام کو 2300 سال پہلے کس نے بنایا تھا۔ اس  اہرام کی مٹی اور اس پر  اگے درختوں نے اسے لوگوں سے پوشیدہ رکھا ہوا تھا، جس کی وجہ سے اس کا تلاش کیا جانا کافی مشکل تھا۔

سپین کے مہم جو ہرنان کوتیس نے 1519 میں اس علاقے کو فتح کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس کے اور بھی بہت سے لوگوں نے یہاں حکومت کی  لیکن اس اہرام کو مقامی افراد نے 1910 میں دریافت کیا۔  یہ اہرام آج بھی انسانوں کی تعمیر کی گئی سب سے بڑی یادگار ہے۔
اس کی لمبائی 9 اولمپک سوئمنگ پولز  اور اونچائی 1.3 اولمپک سوئمنگ پولز جتنی ہے۔جسامت میں یہ اہرام  خوفو یا گیزہ کے عظیم  اہرام سے دوگنا بڑا ہے۔ اس کی بنیاد  اہرام خوفو سے 4 گنا بڑی ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ اس اہرام اور اس کے گرد و نواح سے 400 دفن شدہ افراد کو دریافت کر چکے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک اہم عبادت گاہ تھی لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ 7 ویں یا 8 ویں صدی  میں اس کا استعمال ترک کر دیاگیاتھا۔ آج کل یہ ایک بڑا سیاحتی  مقام ہے۔

میکسیکو میں واقع دنیا کا سب سے بڑا چولولا کا عظیم اہرام

متعلقہ عنوان :