کلبھوشن یادیو کا خاندان تین برس سے لاپتہ ہے: پرویز مشرف کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 10 اپریل 2017 23:40

کلبھوشن یادیو کا خاندان تین برس سے لاپتہ ہے: پرویز مشرف کا انکشاف
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2017ء) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا خاندان تین برس سے لاپتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا خاندان تین برس سے لاپتہ ہے۔ کلبھوشن کے خاندان کو ممبئی شہر سے لاپتہ کر دیا گیا تھا۔ امکان یہی ہے کہ کلبھوشن کے خاندان کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے غائب کیا گیا اور انہیں پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :