وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی صدر میں لگنے والی آگ کا نوٹس ، کمشنر کراچی کو آگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی

پیر 10 اپریل 2017 23:50

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی صدر میں لگنے والی آگ کا نوٹس ، کمشنر کراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو آگ پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے جلد رپورٹ پیش کریں،انہوں نے صدر میں ٹریفک کے بہتر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ میں نے صدر میں تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی تھی ،لہذا اب صدر میں تجاوزات کے خلاف مکمل طور پر کارروائی کی جائے اور تجاوزات کا خاتمہ عمل میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :