وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سولجر بزار کو معطل کر کے مزید انکوائری کے احکامات دئیے

پیر 10 اپریل 2017 23:50

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سولجر بزار کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سولجر بزار کو معطل کر کے مزید انکوائری کے احکامات دئیے ،وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس کے فوری بعد وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے سولجر بازار کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لینے کے بعد اسکول پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے 30 ملین روپے سے اسکول کی تزائین وآرائش اور شان وشوکت کو بحال کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں ہمارا ساتھ دیں،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے افسران کی بروقت کارروائی میں نہ لانے سے عمارت کو نقصان پہنچا ،انہوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :