ریڈیو پاکستان کی لاڑکانہ کے 100کلو واٹ میڈیم ویو ٹررانسمیٹر کی اپ گریڈیشن کردی

پیر 10 اپریل 2017 23:48

ریڈیو پاکستان کی لاڑکانہ کے 100کلو واٹ میڈیم ویو ٹررانسمیٹر کی اپ گریڈیشن ..
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) ریڈیو پاکستان نے لاڑکانہ میں اپنے 12سال پرانے 10کلو واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹرکو 100کلو واٹ ٹرانسمیٹر میں اپ گریڈ کردیا ہے۔جس کی وجہ لاڑکانہ ڈویژن اور ملحقہ علاقوںکے سامعین کو صاف اور طاقتور ٹرانسمیشن میسر ہوسکے گی۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے چھ کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی۔

منصوبے کی کامیاب تکمیل ریڈیو پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم کی بے مثال کوششوں، ڈائریکٹر انجینئرنگ کی راہنمائی اور ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی اثناء میں بھارتی پروپیگنڈاہ کا جواب دینے کے لیے ریڈیو پاکستان کے میر پور اسٹیشن پر موجود 100کلو واٹ ٹرانسمیٹرکی استعداد کو بھی حد درجہ بڑھا دیا گیاہے۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قائم اپنے ریڈیو اسٹیشنز کے ذریعے پاکستان کے خلاف ذرائع ابلاغ پر مہم کو مزید تیز کر دیا تھا۔

جبکہ میر پور میں1996کو نصب کیا جانے والاٹرانسمیٹرطویل العمری اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کم طاقت پر کام کر رہا تھا۔ریڈیو پاکستان کے انجینئیرز کی ٹیم نے ان خرابیوں کو دور کردیا ہے اور اب اس ٹرانسمیٹرسے نشریات لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی سنی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :