ایم سی آئی کا عملہ شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس سے متعلقہ نقائص کو دور کرنے 24 گھنٹے مستعدی سے کام کر کے شکایت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزکا اجلاس سے خطاب

پیر 10 اپریل 2017 23:46

ایم سی آئی کا عملہ شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس سے متعلقہ نقائص کو دور کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹین کاروپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے الیکٹریکل مینٹینس ڈائریکٹوریٹ کا عملہ شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس سے متعلقہ نقائص کو دور کرنے چو بیس گھنٹے مستعدی سے کام کر کے شکایت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وہ پیر کوسی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ اسد محبوب کیانی ، ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ایم عظیم شاہ کے علاوہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے الیکٹریکل اور مکینکل ونگ کے الیکٹریکل مینٹینس کی مختلف ڈویژنوں کے سربراہوں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں حاضر رہنے ، سٹریٹ لائٹس کی تعمیر و مرمت اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹ کے نظام میں بہتری کی انفرادی نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکٹریکل مینٹینس سب ڈویژن I- نے مختلف علاقوں میں نہ صرف سٹریٹ لائٹ سے متعلقہ مختلف شکایات کو دو رکرنے کے ساتھ ساتھ نئی لائٹیں بھی نصب کی ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سب ڈویژن I- کے سٹاف نے مارگلہ روڈ پر مرغزار چڑیا گھر سے ایمبیسی روڈ کے درمیان 10 ، ہل روڈ سیکٹر F-6/3 پر 04 فلڈ لائٹس جبکہ سیکٹر G-6/1-3 میں 08 سٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کی گئی۔

علاوہ ازیں سیکٹر F-6 کی سٹریٹ نمبر08 ، سیکٹر F-6/2 کی سٹریٹ نمبر17 ، سیکٹر G-7 سٹریٹ نمبر23 سے 30 ،سیکٹر F-7 کی سٹریٹ نمبر 01 ، سیکٹر G-6/1-3 کی سٹریٹ نمبر 47,48, 49 اور 50 سیکٹر F-7/1 کی سٹریٹ نمبر 67 اور سیکٹر F-6/4 کی سٹریٹ نمبر 35 میں سٹریٹ لائیٹس سے متعلقہ نقائص کو فوری طور پر دور کرکے لائٹوں کو روشن کر دیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ الیکٹریکل مینٹیس کی سب ڈویژن III- نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں F-8/4 ، F-11/3 ، F-11/1 ،F-10/2 ،F-8/3 ،G-9/1 ، G-9/2 ، G-9/3 اور G-9/4 ، G-11/1 ، G-11/2 ،کوہستان روڈ اور مرکز G-10 سے بجلی سے متعلقہ نقائص کوفوری طور پر دور کیا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سب ڈویژن ٹو نے کشمیر ہائی وے پر 12 لائٹوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ 01 سنگل آرم پول اور 03 ڈبل آرم پول کشمیر ہائی وے، 03 پول پی اینڈ وی سکیم ، 09 شاہراہ دستور ، 03 اسلام آباد ایکسپریس وے ، 05پارک روڈ ، 02 مین مری روڈ جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائداعظم پورٹریٹ کے قریب 03 پولزکے نقائص دور کر کے روشن کر دیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو مزید بتایا گیا کہ سب ڈویژن فور نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں سیکٹر H-8/4 ، I-8/4 ، I-9/4 ، I-10/4 ، I-10/1 ، I-9 مرکز،I-8/1 ، I-10/2 ، I-8/3 اور دیگر علاقوں سے رپورٹ ہونے والے نقائص کو بھی دور کر دیا۔

متعلقہ عنوان :