میئر اسلام آبادنے کھوکھوں کے مسائل کے حل اور منتخب نمائندوں کا اعزازیہ طے کرنے کیلئی2 مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدیں
پیر 10 اپریل 2017 23:46
(جاری ہے)
کھوکھوں سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی یونین کونسل 41 کے چیئرمین سردار مہتاب احمد کریں گے جبکہ میٹرو پولیٹین کارپویشن کے ممبر ساجد عباسی، یونین کونسل 43 کے چیئرمین رانا محمد اشفاق، یونین کونسل 01 کے چیئرمین شیراز کیانی اور یونین کونسل 35 کے چیئرمین اس کمیٹی کے ممبر ہو ں گے۔
یہ کمیٹی سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے افسران کے ساتھ مل کر کھوکھوں سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل سفارشات پیش کریں گی۔ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کے لیے اعزازیہ طے کرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ2015 کے سیکشن84 ، چیپٹر09 ، کے تحت تشکیل دی جانے والے کمیٹی کے سربراہ یونین کونسل 11 کے چیئرمین عادل عزیز قاضی جبکہ ممبران میں حاجی گل فراز چیئرمین یونین کونسل 45 ، سید ابرار حسین شاہ ممبریونین کونسل 20 ، ملک محمد ساجدممبر ایم سی آئی یونین کونسل 37 اور خرم بختیار ممبر یونین کونسل 26 شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ملک کے دیگر شہروں میں موجود اس طرز کے دیگر اداروں میں دیئے جانے والے اعزازیے کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.