چنیوٹ، خود ساختہ مہنگائی کا طوفان، شہری مشکلات سے دوچار ہو کر رہ گئے

پیر 10 اپریل 2017 23:43

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) چنیوٹ میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان افسران کی مبینہ غفلت کے باعث شہری مشکلات سے دوچار ہو کر رہ گئے ناجائز منافع خوری کو کنٹرول کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ڈی سی سمیت تمام متعلقہ افسران نے خود ساختہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے لئے بند کمروں میں اجلاس بلوا کر اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کا نیا اور رنگین ڈرامہ شروع کرکے عوام کو زندہ درگور کرنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا گیاہے جس کی وجہ سے ضلع چنیوٹ اور اس کے گردو نواح میں خود ساختہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں اور دکاندار اپنی مرضی کی قیمتوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے میں لگے ہوئے ہیں گزشتہ روز کئے جانے والے سروے میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ ضلع چنیوٹ میں گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ممکن نہ ہو پایا ہے ۔

(جاری ہے)

دلچسپ امر تو یہ ہے کہ نئی اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ کو تعینات ہوئے کافی عرصہ ہو چکا مگر انہو ں نے بازروں میں فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سمیت دیگر اہم معاملات کے سلسلہ میں کوئی کارکردگی نہ دیکھائی ہے جبکہ دوسری جانب دکانداروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام اشیاء کی قیمتیں من مانے ریٹس پر فروخت کی جا رہی ہیں اور اگر پوچھا جائے تو بد تمیزی کی انتہا ء کی جاتی ہے شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو اصل قیمت پر فروخت کی جا رہی ہو شہریوں نے الزام لگایا کہ جو لوگ جو افسران ڈی سی چنیوٹ کی میٹنگ میں بیٹھ کر تصاویر بنواتے ہیں وہ عام روز مرہ زندگی میں بازاروں میں وزٹ کرکے قیمتوں کی مانیٹرنگ کیوں نہیں کرتے کیا انہیں بند کمروں تک کی تنخواہوں اور بند کمروں میں میٹنگ تک کے فرائض سرانجام دینے کے لئے پنجاب حکومت نے رکھا ہوا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ دکاندار غنڈہ گردی بد تمیزی کے ساتھ ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی انتہاء کو پہنچ چکے ہیں مگر کوئی بھی متعلقہ افسرٹس سے مس نہ ہوا ہے شہریوں نے ڈی سی چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ناجائز منافع خوروں کت خلاف کریک ڈائون کیا جائے تاکہ ظلم کا سلسلہ اختتام پذیر ہو سکے

متعلقہ عنوان :