پاراچنار میں حالیہ خود کش دھماکہ، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

شہر کے مرکزی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا

پیر 10 اپریل 2017 23:41

پاراچنار میں حالیہ خود کش دھماکہ، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) پاراچنار میںحالیہ خودکش کار بم دھماکے کے بعد سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہر کے اطراف میں خندقیں کود ی گئی ہیں اور پاک افغان سرحد کی بندش کے ساتھ ساتھ نگرانی کا عمل بھی سخت کردی گئی ہے پاراچنار کے مرکزی علاقوں امام بارگاہ، پنجابی بازار، ہزارہ محلہ اور ملحقہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جس کی حفاطت کی ذمہ داری سیکورٹی اداروں نے لی ہے ۔

فورسز ترجمان کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی تجارتی سامان کی گاڑیوںکو شام ۶ بجے کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی جس کے لئے تاجر حضرات کی ضمانت لازمی ہے ۔ ریڈ زون میں ہر قسم اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی ۔سیکیورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات میں فورسز کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :