پولیو کی بیماری سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کریں، عبدالحفیظ لغاری

پیر 10 اپریل 2017 23:38

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحفیظ لغاری نے کہا ہے کہ پولیوایک خطرناک بیماری ہے اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پولیو کی بیماری سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ مستقبل کے نونہال اس موذی بیماری سے چھٹکارامل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال میں پولیو کے خلاف تین روزہ قومی مہم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنران ،محکمہ صحت ،محکمہ پولیس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی جبکہ محکمہ پولیس پولیو ورکز کی سیکورٹی یقینی بنائے گی اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ17اپریل کو شروع ہونے والی تین روزہ پولیومہم کے دوران 3لاکھ38ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا ہے جس کے لئے 785ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پولیو مہم کی نگرانی کے لئے یوسی سطح پر62میڈیکل افسران کے علاوہ 165ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :