سندھ کے نوجوانو ں کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی

پیر 10 اپریل 2017 23:36

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے نوجوانو ں کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے سندھ کے کھیلوں کے میدان سجانے کے ساتھ ساتھ سندھ کے نوجوانوں کو اقتدار میں لا کر انھیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ نواب شاہ کے تحت ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جے آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل ،نائب صدر عاصم شیخ امیر ضلع نواب شاہ کنور راشد مکرم ،امیر شہر نجف رضا، سرور احمد قریشی ،جے آئی یوتھ نواب شاہ کے صدر عبدالرحمان بھٹی، سینئر صدر رفیق سولنگی بھی موجود تھے ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ اپنی ممبر سازی مہم شروع کر کے سندھ کے نوجوانوںکو اپنے ساتھ لیکر چلنے کے ساتھ ساتھ سندھ میں نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی زیادیتوں کا ازالہ کرنے کے لئے نکلی ہے ہم نوجوانوں کی تربیت کر کے انھیں انکے حقوق دلوانا چاہتے ہیں سندھ میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن بد قسمتی سے اسے کوئی پلیٹ فارم مہیا نہیں کیا جا سکا ہے جسکی وجہ سے سندھ کا نوجوان مایوسی کا شکار ہوا ہے ہم جمہوریت کی بنیاد وں کو مضبوط کرنے کے لئے نکلے ہیں اور اسکی بنیاد نوجوان ہیں ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان جماعت اسلامی کا حصہ بن کر سندھ کے حالات کو تبدیل کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :