بہاول پور،پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس گزار بروقت ٹیکس ادا کریں،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

پیر 10 اپریل 2017 23:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس گزار بروقت ٹیکس ادا کریں۔ سو فیصد ٹیکس ادا کرنے سے ہی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افتخار احمد بھلی نے ٹیکس ڈے کے حوالے سے فرید گیٹ سے کمشنر آفس تک ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیکس کے حوالے سے عوام میں شعورو آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا کہ آپ کے ادا کردہ ٹیکس سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفتاب پیرزادہ، ایڈیشنل کمشنر ثاقب علی عطیل، سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بہاول پور جام محمد اجمل اظہر ودیگر افسران نے شرکت کی اور عوام میں ٹیکس آگاہی مہم کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ افتخار احمد بھلی نے ہدایت کی کہ ایکسائز افسران ٹیکس ریکوری کوسو فیصد ممکن بنائیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ایکسائز افسران کو ٹیکس ریکوری 100فیصد کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :