تحصیل الائی میں قدیم روایتی کھیل تیراندازی ’’غشو میلہ ‘‘ 20 روزہ ٹورنامنٹ اختتام پزیر

پیر 10 اپریل 2017 23:02

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں قدیم روایتی کھیل تیراندازی ’’غشو میلہ ‘‘ کا 20 روزہ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا۔ فائنل میچ میں کرگ کے ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنہ کے ٹیم کو شکست دے دی۔ تیراندازی کھیل کے شائقین نے دلچسپ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد تعداد میں شرکت کی فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ ناظم بٹگرام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے ونر اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

پنی نوعیت کے منفرد کھیل کے فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین نے ہزاروں کی تعداد میںشرکت کی اور دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوئے اس موقع پر فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم عطاء الرحمن خان ترند، ڈسٹرکٹ نائب ناظم فہیم اکبر خان الائی ، تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند،ممبران ضلع کونسل نوابزادہ محمد فیاض خان ہل ،سید محمد خان صوفیان،خورشید محمد خان تھاکوٹ، فدا محمد پوڑہ ،عبدالواجداور دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل الائی کے عوام نے قدیم روایتی کھیل تیراندازی کو زندہ رکھا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی ۔بٹگرام کی ضلعی حکومت علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :