آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کامردم شماری سپورٹ سنٹرراولپنڈی کادورہ

آرمی چیف کومردم شماری سےمتعلق بریفنگ،آرمی چیف کامردم شماری کےشہداء کوخراج عقیدت،مردم شماری کی بہترین اندازمیں تکمیل حکومت اورفوج کی کامیابی ہوگی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اپریل 2017 19:30

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کامردم شماری سپورٹ سنٹرراولپنڈی کادورہ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مردم شماری سپورٹ سنٹرراولپنڈی کادورہ کیا،جہاں پرآرمی چیف کومردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں اور عملے کوخراج عقیدت بھی پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج مردم شماری کوقومی فریضہ سمجھتی ہے۔مردم شماری کیلئے بہترین اندازمیں کام جاری ہے۔ملک میں مردم شماری کوہرقیمت پرمقررہ وقت میں مکمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی بہترین اندازمیں تکمیل حکومت اور فوج کی کامیابی ہوگی۔