ہم سب نے آئینی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہے

پیپلزپارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان کی یوم دستور پر قوم کو مبارکباد

پیر 10 اپریل 2017 22:28

ہم سب نے آئینی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے یوم دستور پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت ان تمام پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جنہوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے،10 اپریل 1973 میں پاکستان میں منظور کیا گیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ متفقہ آئین کی منظوری کا کریڈٹ شہیدذوالفقار علی بھٹو اور ان کی حکومت کو جاتا ہے، شہید بے نظیر بھٹو بھی 10 اپریل 1986 ء میں پاکستان واپس آئی تھیں،لاہور ایئرپورٹ پرلاکھوں کی تعداد میں عوام نے ان کا استقبال کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت نے شہید بھٹو کا آئین بحال کیا،ہم سب نے آئینی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔(ار+ن م)

متعلقہ عنوان :