سی ٹی ڈی سکھر کی اہم کاروائی, لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سندھ کا امیر مقابلے میں مارا گیا

دہشتگرد کراچی ایئرپورٹ حملہ, مہران بیس حملہ, چودھری اسلم, امجد صابری قتل جیسے دہشتگردی کے جرائم ملوث تھا

پیر 10 اپریل 2017 19:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) سی ٹی ڈی سکھر کی اہم کاروائی, لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سندھ کا امیر مقابلے میں مارا گیا,مارا گیا دہشتگرد کراچی ایئرپورٹ حملہ, مہران بیس حملہ, چودھری اسلم, امجد صابری قتل جیسے دہشتگردی کے جرائم ملوث تھاسندھ میں بڑی دہشتگردی کے منصوبے کے لیے دہشتگرد سکھر میں داخل ہو رہے تھیتفصیلات کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی کراچی عمر شاہد اور ایس پی سی ٹی ڈی سکھر عرفان سمو ں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بلوچستان سے کچھ دہشتگرد بڑی واردات کی نیت سے سندھ میں داخل ہو رہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی سکھر اور لاڑکانہ کی ٹیموں کی جانب سے کومبنگ آپریشن جاری تھا گزشتہ رات بلوچستان سے ملنے والی سرحدی پٹی کو گھیرے میں لے لیا، اس دوران موٹر سائیکل پر سوار تین دہشتگردوں کو روکا گیا، تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے نعیم بخاری گروپ کا امیر کامران بھٹی مارا گیا جبکہ دو دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے ، کامران بھٹی کراچی ائیرپورٹ، مہران بیس،نیوی ،آرمی ،امجد صابری قتل ،چوہدری اسلم کے گھر پر حملہ کیس سمیت دہشتگردی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث انہوں نے کہا مرنے والے دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوںکی گرفتاری کے لیئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ سکھر ریجن میں 1300 مدارس ہیں جن میں 20 ایسے مدارس ہیں جہاں سے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی جارہی ہے اس لیئے 20 مدارس کو بند کرنے کے لیئے حکومت سے سفارش کی گئی ہے۔

#