پوری دنیا میں غیرملکی جاسوس کے پکڑے جانے پر سزائے موت دی جاتی ہے،کلبھوشن کی سزا ایک احسن قدم ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 10 اپریل 2017 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں غیرملکی جاسوسوں کے پکڑے جانے پر انہیں سزائے موت دی جاتی ہیکلبھوشن کی سزا ایک احسن قدم ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت ایسی حرکتیں کرتا رہا ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے بھیجے جانے والے بھارتی جاسوس پہلے بھی پکڑے جاتے رہے ہیں، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نیکلبھوشن کو گرفتار کیا اور اب اسے سزا دی گئی ہے۔